5 ستمبر، 2020، 5:20 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84027835
T T
0 Persons
ایرانی شہر اصفہان "مشرق وسطی کی موتی" ہے: سوئس وزیر خارجہ

تہران، ارنا- ایران کے دورے پر آئے ہوئے سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ نے جنوب مغرب میں واقع شہر اصفہان کی تاریخی اور سیاحتی دلچسبیوں کے دورے کے بعد اسے "مشرق وسطی کی موتی" قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق "ایگنازیو کاسیس" نے دورے اصفہان کے بعد ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں نے اسلامی جمہوریہ ایران میں واقع مشرق وسطی کی موتی اصفہان شہر کا دورہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی ملک کے ثقافت اور لوگوں سے واقفیت اچھے سفارتی تعلقات کی پیشگی شرط ہے۔

 واضح رہے کہ سوئٹرزلینڈ کے وزیر خارجہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہفتے کے روز ایران پہنچ گئے اور ابتدا ہی سے انہوں نے شہر اصفہان کا دورہ کیا۔

انہوں نے آج بروز ہفتے کو اصفہان کی تاریخی چوک "نقش جہان" سمیت شہر کی دیگر سیاحتی دلچسبیوں اور دستکاری مصنوعات کا دورہ کیا۔

کاسیس نے ایران اور سوئٹزلینڈ کے درمیان تذویراتی تعلقات کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران کا دورہ کیا جہاں وہ ایرانی حکام سے ملاقات اور باہمی تعلقات پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے اصفہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسرز سے عباسی ہوٹل میں ملاقات کی جس میں سائنسی ، ثقافتی اور تکنیکی شعبوں میں باہمی تعامل کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سوئس وزیر خارجہ نے آج اصفہان میں واقع وانگ چرچ کا دورہ کرتے ہوئے ارمنی برادری کے دینی رہنما آرچ بشب "سپیان کاشچیان" سے ملاقات کی۔

وہ دورہ اصفہان کے موقع پر گورنر جنرل  اصفہان "عباس رضایی" سے بھی ملاقات کریں گے۔

سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ، دورہ اصفہان کے بعد تہران کا دورہ کریں گے جہاں وہ باہمی تذویراتی تعلقات کی 100 ویں سالگرہ کی تقریب میں حصہ لیں گے۔

اس حوالے سے ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  سوئٹرزلینڈ کے وزیر خارجہ اس دورے کے موقع پر ایرانی حکام سے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی مسائل اور ایران کیلئے سوئس کے مالیاتی نظام پر تبادلہ خیال کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .