22 اگست، 2020، 4:45 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83918009
T T
0 Persons
'ہامون' تالاب کی بحالی کے لئے ایران، اقوام متحدہ اور یوروپی یونین کے درمیان تعاون کا آغاز

تہران، ارنا - ایرانی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی، اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے ہامون تالاب کی بحالی کے مقصد سے پانچ سالہ منصوبے کا آغاز کیا۔

اس پانچ سالہ منصوبے میں، اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام یوروپی یونین کا ایگزیکٹو پارٹنر ہے اور بجٹ کا انتظام کرتا ہے اور ایگزیکٹو سرگرمیوں کی قیادت ایران کی ماحولیاتی تحفظ کی تنظیم اور پروجیکٹ مینجمنٹ کی خصوصی ٹیم کے ذریعہ کی جارہی ہے۔
ایرانی ماحولیاتی تحفظ کی تنظیم کے نائب سربراہ برائے سمندری اور تالابوں کے امور "احمد رضا لاہیجان زادہ"  نےاس تعاون کی افتتاحی تقریب کے ورچوئل اجلاس میں کہا کہ بین الاقوامی ہامون تالاب کی بحالی کے منصوبہ ملک خاص طور پر صوبہ سیستان و بلوچستان کے لئے ایک قیمتی موقع ہے جو قومی اور بین الاقوامی تجربات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ خطے کے سب سے بڑے ماحولیاتی نظام کو زندہ کرنے کے علاوہ خطے کی معیشت کو بہتر بنانے اور گرد و غبار کے اثرات کو کم کرنے میں بہت موثر ہے۔

انہوں نے اس اجلاس کے بعد کہا کہ یوروپی یونین اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بہت سے مشترکہ مفادات ہیں اور حالیہ برسوں میں دوطرفہ تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .