30 جون، 2020، 10:15 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83840037
T T
0 Persons
افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے مقصد سے مذاکرات کرتے ہیں: ایران

تہران، ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے قطر میں ایران کے خصوصی  ایلچی برائے افغان امور اور طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے اس طرح کے ملاقاتوں کو افغانستان میں قیام امن سے متعلق ایرانی کوششوں کے سلسلے میں قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، "سید عباس موسوی" نے آج بروز منگل کو اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے افغان انٹرا ڈائیلاگ میں سہولت کار بننے اور ساتھ ہی افغانستان میں قیام امن اور استحکام لانے کے مقصد سے اس طرح کے مذاکرات کا انعقاد کر رہا ہے۔

 واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور"محمد ابراہیم طاہریان فرد" نے آج بروز منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور "ملا عبدلغنی بردار" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .