19 اگست، 2019، 10:03 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 83442932
T T
0 Persons
خلیج فارس پر فینیش تجویز ایرانی پیشکش سے ملتی ہے: ظریف

ہیلسنکی، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ فن لینڈ کے موقع پر کہا ہے کہ خلیج فارس میں باہمی تعاون سے متعلق فینیس حکومت کی تجویز ایرانی پیشکش سے مطابقت رکھتی ہے.

یہ بات محمد جواد ظریف' نے فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی پر پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے فن لینڈ ، سویڈن اور ناروے کے عہدیداروں کے ساتھ علاقائی امور پر بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ تینوں ممالک، ہمارے علاقائی امور میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں، سویڈن یمن کے پہلے اجلاس کا ذمہ دار تھا اور ناروے بھی افغانستان سے متعلق ایک سربراہی اجلاس کے انعقاد کا خواہاں ہے۔
انہوں نے ان تینوں ممالک کے ساتھ علاقائی مسائل پر مذاکرات کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری علاقائی صورتحال خاص ہے تو اس شعبے میں وسیع مشاورت کی ضرورت ہے.
ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے ساتھ باہمی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو جوہرے معاہدے کے فریم ورک کے اندر اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا.
ایرانی وزیر خارجہ، اسکینڈینویا کے کچھ ممالک کے سربراہوں کیساتھ ملاقات کیلئے اتوار کی شام کو کویت سے فین لینڈ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ فین لینڈ کے بعد سوئدن اور ناروے کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ ان دونوں ممالک کے حکام کیساتھ انسٹیکس میکنزم اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .