وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایران اور عراق کے مابین اسٹریٹیجک اور ممتاز نوعیت کے تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ تہران اور بغداد کی قیادت کے مابین گفتگو اور مشاورت بالخصوص علاقائی معاملات میں جاری رہنا چاہیے۔
حشد الشعبی کے سربراہ نے بھی عراق کی حکومت اور عوام کی اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ جب عراق دہشت گردی جیسے مشکل مسئلے سے نمٹ رہا تھا تو اس وقت شہید حاج قاسم سلیمانی اور ایران کی قیادت نے عراق کا ساتھ دیا۔
انہوں نے اس موقع پر سپاہ قدس کے شہید کمانڈر کے علاوہ شہید ابومہدی المہندس اور شہید سید حسن نصراللہ کی یاد کو بھی تازہ کیا۔
آپ کا تبصرہ