انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے بدترین بین الاقوامی سطح کے جرائم کا ارتکاب کیا اور دسیوں ہزار بے دفاع فلسطینیوں کے خون میں اپنا ہاتھ رنگا، لیکن پھر بھی اپنے کسی ناپاک ہدف میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔
وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام اور استقامت کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صیہونی حکومت انہیں استقامتی گروہوں سے جنگ بندی اور معاہدہ کرنے پر مجبور ہوئی جنہیں اپنے زعم میں ختم کرنا چاہتی تھی۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ فلسطینی عوام نے تاریخی اتحاد و یکجہتی اور صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا اور حق پسندی کا شاندار جلوہ پیش کردیا۔
انہوں نے فلسطینی عوام کو زبردستی کوچ کرانے کی سازش کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تمام حکومتوں کو اس غیرقانونی اور مجرمانہ اقدام کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے۔
وزیر خارجہ نے او آئی سی ہنگامی اجلاس میں اس مسئلے کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ صیہونی حکام کو قانون کے کٹہرے میں گھسیٹنے پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے بھی انقلاب کی چھیالیسویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی، صدر مملکت، وزیر خارجہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کی شاندار حمایت کی قدردانی کی اور شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ فلسطینی عوام قاتل، نسل کش اور غاصب صیہونی حکومت کے تیغ ستم سے چھٹکارا حاصل کرنے اور اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے استقامت اور مزاحمت کے راستے پر گامزن رہنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ ہر طرح کی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ