سیاسی سرحدیں ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے مابین گہرے تعلقات میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں، صدر پزشکیان

تہران/ ارنا- صدر مسعود پزشکیان نے منگل کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی جو بحیرہ خزر کے اقتصادی اجلاس کے سلسلے میں تہران آئے ہوئے تھے۔

صدر پزشکیان نے اس موقع پر تہران اور باکو کے تعلقات کو برادرانہ اور دینی اور قرابت داری پر مبنی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی سرحدیں دونوں ممالک کے گہرے رشتوں اور عوام کے مابین قریبی تعلقات میں رکاوٹ نہیں بن سکتے اور تہران باکو کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

آذربائیجان کے وزیر اعظم علی اسداف نے بھی دونوں ممالک کے مابین سفارتی وفود کے تبادلے کو خوشائند قرار دیتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان کو باکو کے دورے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا دورہ باکو، آذربائیجان کی حکومت اور عوام کے لیے باعث مسرت ہوگا۔

علی اسداف نے ایران کی ترقی و پیشرفت کی نمائش کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس نمائش میں شرکت سے اسلامی جمہوریہ ایران کی شاندار ترقی و پیشرفت سے آگاہ ہوئے اور یقینا اس سلسلے میں تہران کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .