18 فروری، 2025، 11:16 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85755447
T T
0 Persons

لیبلز

سوڈان کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں، صدر مسعود پزشکیان

تہران/ ارنا- صدر مملکت نے سوڈان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلایم جمہوریہ ایران سوڈان کے ساتھ تعلقات کے لیے اہمیت کا قائل ہے۔

صدر پزشکیان نے سوڈان کے وزیر خارجہ علی یوسف الشریف سے کہا کہ اسلامی ممالک کے مابین تعلقات میں کشیدگی یا قطع تعلق کا کوئی جواز نہیں ہے لہذا تہران، خرطوم کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن اجلاس کا بھی نتیجہ ان تعلقات میں فروغ کا باعث بنے گا۔

اس موقع پر سوڈان کے وزیر خارجہ نے بھی سوڈان کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کا سلام صدر مسعود پزشکیان کو پہنچایا اور انہیں خرطوم میں قیام امن کے بعد، سوڈان کے دورے کی دعوت دی۔

سوڈان کے وزیر خارجہ نے تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی شعبے میں ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ میں دلچسپی ظاہر کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .