رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ، اسکینڈینویا کے کچھ ممالک کے سربراہوں کیساتھ ملاقات کیلئے اتوار کی شام کو فین لینڈ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
محمد ظریف کل بروز پیر کو فینش صدر سمیت فین لینڈ کے خارجہ تجارت اور تعاون کے وزیر اور اپنے فینش ہم منصب کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں فریقین، باہمی علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات، ایران جوہری معاہدے کے تحفظ اور انسٹیکس میکنزم کے امور سے متعلق بات چیت کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فین لینڈ، یورپی یونین کونسل کی قیادت کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ فین لینڈ کے بعد سوئدن اور ناروے کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ ان دونوں ممالک کے حکام کیساتھ انسٹیکس میکنزم اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ