28 مئی، 2017، 11:23 AM
News ID: 3468395
T T
0 Persons
ایران، وینزویلا کیساتھ باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے پُرعزم

میڈرڈ - ارنا - وینزویلا میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ قریبی تعلقات کو ڈاکٹر روحانی کی دوسری مرتبہ ایران کا صدر بننے سے مزید فروغ دیا جائے گا.

یہ بات 'مصطفی اعلایی' نے گزشتہ روز وینزویلا کے دارالحکومت 'کراکس' میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ایران کی خارجہ پالیسی کے اہم پہلووں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران، وینزویلا کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات اور مختلف شبعوں میں باہمی تعاون کو مزید توسیع دینے کے لئے تیار ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور وینزویلا کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک قریبی تعلقات کو بڑھانے کے لئے موجودہ صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے.

ایران کے سفیر نے بتایا کہ ہم لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں.

انہوں نے 2016 میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور غیرکن ممالک کے درمیان تیل معاہدے کی توسیع کا بھی خیر مقدم کیا.

انہوں نے بتایا کے ہمیں یقین ہے کہ اس معاہدے سے خام تیل کی قیمت کو بہتر بنانے کے لئے مدد ملے گی.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران تیل کی قیمت غیر منصفانہ اور عالمی معیشت کے لیے اچھی نہیں تھی.

انہوں نے ایران کی صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام کی شرکت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی عظیم شرکت سے یہ ظاہر ہوتی ہے کہ ایران مشرق وسطی میں سب سے زیادہ جمہوری ملک ہے.

9410*274**