-
تصویر" کنسرٹ رنگ"
تہران سمفنی آرکسٹرا کا نئے ایرانی سال 1404 کا پہلا کنسرٹ "رنگ" کے عنوان سے بدھ کی شام نصیر حیدریان کی ہدایت میں منعقد ہوا۔ کنسرٹ میں گیبریل فورہ، یوھان اسٹراس، بیلا بارٹک، میخائل گلنکا، اور 19ویں اور 20ویں صدی کے مشہور موسیقاروں کے فن پارے پیش کیے گئے۔
-
تصویریوم "عطار نیشابوری"
پیر کے روز چھٹی اور ساتویں صدی ہجری کے مشہور عارف، صوفی اور نامور ایرانی شاعر " فریدالدین ابوحامد محمد عطار نیشابوری" کی یاد تازہ کی گئی جن کی "منطق الطیر" کتاب آج بھی عارفوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اس خصوصی تقریب میں ایران کے وزیر ثقافت مہمان خصوصی تھے۔ عطار نیشابوری کا مقبرہ، ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد مقدس سے تقریبا 100 کلومیٹر کے فاصلے پر نیشابور شہر کے مضافات میں واقع ہے۔
-
تصویرفتح آباد باغ
ایران کے صوبہ کرمان میں فتح آباد نام کا باغ اور عمارت واقع ہے جسے ماہرین، قاچاری دور سلطنت کے طرز تعمیر کا بہترین نمونہ قرار دیتے ہیں۔ ہر سال بڑی تعداد میں عام شہری اور محققین اس عمارت کا معائنہ کرنے کے لیے صوبہ کرمان کا رخ کرتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
-
تصویرایران کے سنندج شہر کی تاریخی عمارتیں
نوروز کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے ایران کے صوبہ کردستان کا رخ کیا ہے۔ یہ شہر اپنے حسین قدرتی مناظر اور عالی شان تاریخی عمارتوں کے لیے مشہور ہے۔ ان میں "خسرو آباد"، "آصف" اور "حبیبی" رہائشی تاریخی عمارتیں سب سے زیادہ مشہور ہیں جن کی تعمیر 300 سے 150 سال قبل ہوئی تھی۔
-
آرٹس اور ثقافتنوروز، ایرانی ثقافت کا عالمی ورثہ
نوروز، موسم بہار کا قدیم جشن، عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ یہ جشن جو ایرانی ثقافت کا نگینہ ہے، اپنی منفرد رسومات اور رسم و رواج کے ساتھ ماضی اور حال میں ایک ربط پیدا کرتا ہے اور ایشیا کے قلب سے یورپ کی گہرائیوں تک بہت سے لوگوں کو باندھے ہوئے ہے۔
-
آرٹس اور ثقافتنوروز کی بین الاقوامی علامت کی تقریب رونمائی
شیراز (ارنا) نوروز کی بین الاقوامی علامت کی رونمائی نوروز منانے والے ممالک کے سفیروں کی موجودگی میں عالمی ثقافتی ورثہ کے آفس پرسپولیس (تخت جمشید) میں منعقد کی گئی۔
-
تصویرنوروز کی قدیم رسومات، رشکی اور ماسی
"رشکی اور ماسی" نوروز کی قدیم رسموں میں سے ایک ہے جو ماضی میں اراک شہر میں مقبول تھی۔ یہ رسم سردیوں میں، خاص طور پر سخت سردی کی لمبی راتوں میں، وقت گزارنے اور لوگوں میں جوش و خروش پیدا کرنے کے لیے ادا کی جاتی تھی جس میں موسم بہار کے آغاز کا تذکرہ ہوتا تھا۔ "رشکی و ماسی" "حاجی فیروز" بہت سی مماثلت رکھتی ہے، جو نوروز کے گانے گانے والے گروہوں میں سے ایک ہے۔
-
تصویرفارسی گو اور زبان شاعروں اور ادیبوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات
ہفتے کی رات کو، رہبر انقلاب اسلامی نے شب ولادت فرزند رسول امام حسن مجتبی (ع) کی مناسبت سے فارسی زبان اور فارسی گو شاعروں اور ادیبوں سے ملاقات کی۔ اس بارونق ادبی محفل میں ایرانی ادیبوں اور شاعروں کے علاوہ مختلف ممالک من جملہ ہندوستان کے شاعروں نے شرکت کی اور فارسی زبان میں اپنا تازہ کلام پیش کیا۔
-
آرٹس اور ثقافتبقائی: پروین اعتصامی کی شاعری ایرانی خاتون کے تفکر اور احساس ذمہ داری کی عکاس ہے
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے یوم پروین اعتصامی کی مناسبت سے انہیں ایرانی ادبیات کا سرمایہ قرار دیا اور کہا کہ پروین اعتصامی کی شاعری نہ صرف یہ کہ ہمارا ادبی سرمایہ ہے، بلکہ ایرانی خاتون کے تفکر اور احساس ذمہ داری نیز فارسی ادب میں اخلاقیات اور خرد کی تجلی ہے
-
آرٹس اور ثقافتایران، "حاج علی آقا کا گھر" کچی اینٹوں سے تعمیر شدہ دنیا کی سب سے بڑی رہائشی عمارت
کرمان/ ارنا- ایران کے صوبہ کرمان کا ایک مشہور شہر رفسنجان ہے جس کے مضافات میں ایک تاریخی گھر موجود ہے جو تقریبا 270 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔
-
آرٹس اور ثقافتصدرایران: حکیم نظآمی کا نام انسانی ثقافت کی پیشانی پر ضوفشاں ہے
تہران – ارنا – صدر مملکت نے یوم حکیم نظامی پر کہا ہے کہ حکیم نظامی ایسے صاحب حکمت دانشور ہیں کہ ان کا نام انسانی ثقافت کی پیشانی پر ضوفشاں ہے اور انھوں نے پوری دنیا میں امن کی روشنی پھیلائی ہے
-
آرٹس اور ثقافتعالمی جشن نوروز کے پوسٹر کی رونمائی
تہران – ارنا – عالمی جشن نوروز کی منتظمہ کمیٹی نے اس عالمی ثقافتی روداد کے پوسٹر کی رونمائی کردی
-
آرٹس اور ثقافتبقائی: حکیم نظامی، انسانی ثقافت کے لئے گنجینہ ہیں
تہران – ارنا – ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ آج حکیم نظامی کی یاد منانے کا دن ہے؛ وہ مفکر، دانشور اور فارسی کے شاعر تھے جنہوں نے اپنی ہمیشہ باقی رہنے والی داستانوں سے اپنے بعد کی نسلوں کو عشق، حکمت اور اخلاق کا تحفہ دیا ہے
-
آرٹس اور ثقافتتہران سمفونی آرکیسٹرا نے دنیا کے مشہورترین موسیقی کے نمونے پیش کیے
تہران/ ارنا- گزشتہ رات تہران کے وحدت ہال میں تہران سمفونی آرکیسٹرا نے موسیقی کے بہترین نمونے پیش کیے۔
-
آرٹس اور ثقافتایران کے علاقے خرم آباد کی غار قمری میں نیندرتھل انسانوں کے آثار ملے ہیں
خرم آباد – ارنا – ایران کے صوبہ لرستان کے محکمہ سیاحت و ثقافتی میراث کے ڈائریکٹر جنرل نے خرم آباد کی غار قمری میں چالیس ہزار سے اسّی ہزار سال پہلے کے نیندر تھل ( neanderthal ) انسانوں کے آثار ملنے کی خبر دی ہے۔
-
آرٹس اور ثقافتروس کی تاس نیوز ایجنسی نے ارنا کے 90 سال پورے ہونے پر مبارکباد پیش کی
ماسکو/ ارنا- روس کی تاس نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل آندری کندراشوف نے ارنا کے سربراہ کے نام پیغام میں ارنا کے نوے سال پورے ہونے کی مبارکباد پیش کی ہے۔
-
تصویرتہران، قرآن کریم کی 32ویں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب
"قرآن کریم، زندگی کا راستہ" عنوان کے تحت تہران کی 32ویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کا افتتاح ہوگیا ہے۔ موضوعی لحاظ سے یہ نمائش 37 حصوں پر مشتمل ہے۔ قرآن اور قرآنی تعلیمات کے شعبوں میں سرگرم 15 سرکاری ادارے اور 40 عوامی اور نجی مراکز نے اس نمائش میں شرکت کی ہے۔ یہ نمائش 15 مارچ تک تہران کی عیدگاہ "مصلائے امام خمینی (رح)" میں جاری رہے گی۔
-
آرٹس اور ثقافتتہران میں قرآن کی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح
تہران/ ارنا- نائب وزیر ثقافت برائے قرآنی امور حمیدرضا ارباب سلیمانی نے قرآن کریم کی 32ویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش معرفت الہی تک پہنچنے کے لیے ایک سیڑھی کا کام کرتی ہے۔
-
آرٹس اور ثقافتایرانی مختصر اینیمیشن "دی لانگ شیڈو آف دی سائپرس" نے آسکر ایوارڈ جیت لیا
تہران - ارنا - آسکرز کے نام سے مشہور 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب پیر کی صبح منعقد ہوئی جس میں ایرانی مختصر اینیمیشن "دی لانگ شیڈو آف دی سائپرس" کو بہترین اینیمیشن قرار دیا گيا۔
-
آرٹس اور ثقافتصدر ایران کا سربیا کے صدر کے نام پیغام، ایران ایکسپو 2027 میں بھرپور شرکت کے لیے آمادہ ہے
تہران (ارنا) ایران کے کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نے ایکسپو 2027 میں شرکت کے حوالے سے ایران کے صدر کا پیغام سربیا کے صدر کو پیش کیا ہے۔
-
تصویرایران کے صوبہ کرمانشاہ میں مچھلیوں سے بنائی جانے والی خوراک کا فیسٹیول
ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں واقع سنقر اور کلیائی شہر میں ایک دلچسپ میلہ چل رہا ہے جس میں مچھلیوں کی مختلف ڈشز پیش کی گئی ہیں۔
-
تصویرچابہار؛ جنوبی ایران میں جنت کا ایک ٹکڑا
چابہار ایران کے سیستان و بلوچستان کا صوبے کا ساحلی شہر ہے جہاں کی منیئیچر پہاڑیاں، لیپار تالاب، گل افشاں پہاڑ، تیس تاریخی قصبہ اور بریس بندرگاہ سیاحوں کو اپنے گرد اکٹھا کر لیتے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جنوبی خطے میں واقع ہونے کے باوجود بہاری موسم کی خاطر اس کا نام چار بہار تھا جو آہستہ آہستہ کرکے چابہار ہوگیا۔
-
تصویر40 واں فجر انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول، پانچواں دن
40 ویں فجر انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول کا پانچواں دن ہفتہ کی شام (15 فروری2025) کو تہران کے وحدت ہال میں علی زند وکیلی اور ایران اور ہالینڈ کے میوزک گروپ کی لائیو پرفارمنس اور رودکی ہال میں ایران اور آرمینیا کے موسیقاروں کی پرفارمنس کے ساتھ منعقد ہوا۔ یونیورسٹی آف آرٹ کے میوزک بینڈ نے ارسباران سینٹر اور جنوبی و مشرقی خراسان کے میوزیکل گروپس نے آزادی ٹاور پر پرفارم کیا۔
-
تصویر40 واں فجر انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول، تیسرا دن
40ویں فجر انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول کا تیسرا دن جمعرات کی شام (13 فروری 2025) کو آزادی ٹاور پر "شب گیلان" اور "تالشی" بینڈز کی پرفارمنس کے ساتھ منعقد ہوا۔ 40 واں فجر انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول 11 سے 17 فروری 2025 تک تہران کے 10 ہالز میں منعقد کیا جائے گا جس میں آرکیسٹرا، انسٹرومینٹل ردیف، علاقائی اور آبائی ساز/ موسیقی، بین الاقوامی موسیقی، خواتین، بچے اور نوجوان میوزیشن سمیت مختلف حصوں میں 110 سے زیادہ پرفارمنس ہوں گی۔ یہ فیسٹیول وحدت، رودکی، اندیشہ حوزہ ہنری ہال، نیاوران، ارسباران، بہمن، آزادی ٹاور، میلاد ایگزیبیشن ہال، روز مال اور وزارت داخلہ کے ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں 106 گروپس پر مشتمل ایران، ترکیہ، ہندوستان، ہالینڈ، تیونس، اسپین اور آرمینیا سےتعلق رکھنے والے1771 موسیقار پرفارمنس دیں گے۔
-
تصویر40 واں فجر انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول - دوسرا دن
40 ویں فجر انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول کے دوسرے دن بدھ کی شام (12 فروری 2024) کو وحدت ہال میں "مستان نو" گروپ اور ترکیہ سے پیانو اور سیلو کی ڈوئٹ پرفارمنس اور رودکی ہال میں اسپین سے فلیمینگو گٹار کی سولو پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
تصویرایران کے صوبہ فارس میں چٹائی کی بنائی
مٹی کے کوزے بنانا اور چٹائی بننا ایران کے صوبہ فارس کے زرقان شہر کی قدیم روائتوں مین شامل ہے۔ یہ شہر شیراز کے سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ زرقان میں بنی جانے والی چٹائی کو خانہ بدوش بھی استعمال کرتے ہیں اور گھروں کی چھتوں پر بھی اسے بچھانے کا رواج ہے۔
-
تصویرفجر فلم فیسٹیول کا 43واں دور- پانچواں دن
عشرہ فجر ایران کے آرٹ کے شعبے کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ ہر سال پہلی فروری سے لیکر 11 فروری تک گزشتہ ایک سال کے دوران تیار شدہ بہترین فلموں کی رونمائی کی جاتی ہے۔ اس سال "سودائے سیمرغ" کے حصے میں 33 فلمیں شامل ہیں جبکہ 4 ایرانی اینیمیشن فلموں کی بھی پہلی بار رونمائي کی جا رہی ہے۔ ان میں سے 13 وہ فلمیں ہیں جن کے ہدایتکار پہلی بار اس فیسٹیول میں شامل ہو رہے ہیں۔
-
تصویر43 واں فجر فلم فیسٹیول، چوتھا دن
43 واں فجر فلم فیسٹیول 31 جنوری سے 10 فروری 3 تک میلاد ٹاور میں منوچہر شاہسواری کی ڈائریکشن میں منعقد ہورہا ہے۔ سیمرغ ایوارڈ سلیکشن میں 33 فلمیں اور اینیمیشن سیکشن میں 4 فلمیں حصہ لے رہی ہیں، پہلے مرحلے میں ان 33 فلموں میں سے 13 فلمیں اگلے مرحلے کے لیے منتخب ہوں گی۔
-
آرٹس اور ثقافتترکیہ سے ایران کے 55 تاریخی نوادرات کی واپسی
تہران – ارنا – ایران کے 55 تاریخی نوادارات جو ترکیہ اسمگل ہوئے تھے، ایران کو واپس کردیئے گئے
-
آرٹس اور ثقافتکا شان کا کاروانسرائے امین الدولہ ایران کے ہندسی فن معماری کا شاہکار
تہران – ارنا- تیمچہ امین الدولہ، کاشان کے تاریخی میانچال بازار میں ایک چھت دار سرائے ہے جس کی تعمیر 1284 ہجری ميں مکمل ہوئی ہے اور ہندسی فن تعمیر کا شاہکار شمار ہوتی ہے۔