-
تصویرایران کے تالاب اور حواصل(Pelican)
ایران کے قدرتی نظارے حواصل اور بگلوں سمیت مختلف نوعیت کے جانوروں اور پرندوں کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ ایران میں موجود متعدد تالاب ہیں جہاں پر موجود مچھلیوں اور دیگر آبی جانوروں کے شکار کے لیے دنیا کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے حواصل ان تالابوں کا رخ کرتے ہیں۔ ارومیہ جھیل، بحیرہ خزر کے ساحلوں پر واقع انزلی تالاب سے لیکر ہور العظیم اور خلیج فارس کے ساحلوں تک یہ پرندے آج کل ایران کے مہمان ہیں۔
-
سیاحتتہران اقوام متحدہ کے بین الاقوامی سیاحتی اجلاس کا میزبان مقرر
تہران/ ارنا- تہران کے میئر علی رضا زاکانی نے بتایا ہے کہ رواں سال موسم گرما میں اقوام متحدہ کے بین الاقوامی سیاحتی اجلاس کا انعقاد تہران شہر میں ہوگا۔
-
سیاحتاصفہان: 2025 ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن سمٹ کی میزبانی کرے گا
تہران (ارنا) اصفہان کو 2025 میں عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ٹورازم) کے 30 سے زائد رکن ممالک کے ووٹوں سے مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقائی کمیشن کے 38ویں اجلاس کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
-
تصویرہاکس بل کچھووں کے انڈے دینے کا سیزن
ہاکس بل ٹرٹل، ایران میں انڈے دینے والے سمندری کچھوؤں کی دو اقسام میں سے ایک اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔ یہ کچھوے ایرانی جزیرے قشم میں واقع گاؤں شیب دراز کے ساحل پر اپنی جائے پیدائش پر ہر 3 سے 4 سال بعد تین مرحلوں میں انڈے دینے کے لیے واپس آتے ہیں (2 ہفتوں کے وقفے سے) اور ہر دفعہ 40 سے 150 انڈے دیتے ہیں۔ پانی میں موجود مرجان ان کچھووں کی خوراک ہیں اور چونکہ وہ ان مرجانوں کو پانی سے باہر نکالتے ہیں، اس لیے ان کے ہونٹ تھوڑے لمبے ہوتے ہیں اور عقاب کی چونچ سے مشابہ ہوتے ہیں، اسی لیے انہیں ہاکس بل کہا جاتا ہے۔ بچے انڈوں سے نکل کر سمندر میں چلے جاتے ہیں اور 30 سال کے بعد اسی جگہ پر انڈے دینے واپس آتے ہیں.
-
سیاحتایران: سیاحتی مقامات کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر
تہران (ارنا) ایران دنیا میں سیاحتی مقامات کے لحاظ سے 5ویں نمبر پر ہے۔
-
تصویرایران کا تاریخی شہر "عقدا"
ایران کے مرکزی علاقے میں واقع یزد صوبے میں "عقدا" شہر بھی واقع ہے جس کی تاریخ بعض ذرائع کے مطابق 6000 سال پر مشتمل ہے۔ شہر 16 ہیکٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے اور اطراف کے انار اور دیگر پھلوں کے باغات سمیت اس کا رقبہ 40 ہیکٹر ہے۔ اس شہر کو قومی میراث کی باضابطہ فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔
-
سیاحتاردبیل کا ارکیالوجیکل میوزیم
تہران – ارنا - اردبیل کا آرکیالوجیکل میوزیم ملک کا اپنی نوعیت کا خوبصورت ترین میوزیم ہے
-
تصویرایران: خرانق گاؤں
خرانق گاؤں ایران کے خوبصورت دیہاتوں میں سے ایک ہے جو صوبہ یزد میں واقع ہے۔ یہ گاؤں اپنی 4,500 سال پرانی تاریخ، حیرت انگیز مٹی کے انفرااسٹرکچر اور بے مثال خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے۔ خرانق کا مطلب ہے وہ جگہ جہاں سورج طلوع ہوتا ہے یا سورج کی جائے پیدائش۔ اس گاؤں کے دو حصے ہیں، پرانا اور نیا۔ پرانا حصہ پانی کے راستے پر واقع ہے اور اسے گاؤں کے پرکشش مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس گاؤں کے تاریخی مقامات میں قلعہ، حمام، کاروان سرائے، پل، جامع مسجد اور مینارجنبان شامل ہیں۔
-
تصویرخوبصورت ایران
ایران بحیرہ کیسپین کے ساحل سے لے کر خلیج فارس کے ساحلوں تک خوبصورت اور منفرد سیاحتی، تاریخی اور قدرتی پرکشش مقامات کا مجموعہ ہے۔ ایران ایک وسیع ملک ہے اور لاکھوں کلومیٹر پر محیط فطرتی مناظر اور ہزاروں تاریخی عمارتوں پر مشتمل ہے۔
-
تصویرگولڈ فش فارمنگ
گولڈ فش، "ھفت سین" ٹیبل آئٹم میں شامل ہونے کی وجہ سے، ہر ایرانی سال کے آخری دنوں میں زیادہ مقبول ہوتی ہے۔ صوبہ گیلان گولڈ فش کی پیداوار میں سر فہرست ہے اور مختلف اقسام کی گولڈ فش بشمول گولڈ فش، ریڈ کیپ اور کالیٹو 10 ایکٹر رقبے پر مختلف چھوٹے تالابوں اور گڑھوں میں تیار کیا جاتا ہے اور یہاں سے ملک بھر میں بھیجا جاتا ہے۔
-
تصویرایران کا برف پوش گاؤں شیبلی
شیبلی گاؤں، شیبلی پہاڑ کی ڈھلوان پر اور اسی نام کی ایک سرنگ کے قریب واقع ہے جو ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان کے سرد ترین اور برفانی علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ گاؤں تبریز اور بوستان آباد کے درمیان راستے پر ایک گہری وادی کے ساتھ واقع ہے جو سردیوں میں مکمل طور پر برف سے ڈھک جاتا ہے۔ برف باری کے ساتھ تیز ہواؤں اور برفانی طوفانوں کی وجہ سے اس گاؤں تک رسائی کی سڑکیں بند ہو جاتی ہیں اکثر اوقات برف کی اونچائی ایک میٹر سے دو میٹر تک پہنچ جاتی ہے۔
-
تصویرایرانی صوبہ گلستان: بچوں نے Hyrcanian کے پودے لگائے
صوبہ گلستان کے علاقے رامیان میں واقع ڈیلینڈ کے جنگلات میں بچوں نے ہرکینین کے پودے لگائے۔ ایک نیچر ٹورازم گروپ جس نے حال ہی میں اپنی سرگرمیاں شروع کی ہیں، ایران میں بچوں کے لیے واحد خصوصی نوعیت کا سیاحتی گروپ ہے۔ یہ گروپ بچوں اور نوعمروں کو ماحولیاتی ماہرین کی نگرانی میں ہر ہفتے، صوبہ گلستان میں کوہ پیمائی کے لیے لے جاتا ہے جہاں ماہرین کی رہنمائی میں، وہ قدیم ہرکینین جنگلات میں جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ اور انتظام سے متعلق اصول سیکھتے ہیں۔
-
سیاحتایک ایرانی نے "ینگ چیمپئن آف دی ورلڈ ویٹ لینڈز" کا ایوارڈ جیت لیا
تہران (ارنا) ایرانی برڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن کے چیف ایمان ابراہیمی نے 20 سے 24 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے شہر گلینڈ میں منعقد ہونے والے رامسر کنونشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 64 ویں اجلاس میں "ینگ چیمپئن آف دی ورلڈ ویٹ لینڈز" کا ایوارڈ جیت لیا۔
-
سیاحتکرمان کے حمام گنج علی خان دیکھنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
کرمان – ارنا- کرمان کے گنج علی خان کامپلیکس اور کارواں سرائے کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ جمعے کو میدان ارگ فٹ پاتھ کے افتتاح کے موقع پر گیارہ سو لوگوں نے حمام گنج علی خان دیکھا جو نوروز کی تعطیلات کے ایام کے بعد ایک ریکارڈ ہے