شیبلی گاؤں، شیبلی پہاڑ کی ڈھلوان پر اور اسی نام کی ایک سرنگ کے قریب واقع ہے جو ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان کے سرد ترین اور برفانی علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ گاؤں تبریز اور بوستان آباد کے درمیان راستے پر ایک گہری وادی کے ساتھ واقع ہے جو سردیوں میں مکمل طور پر برف سے ڈھک جاتا ہے۔ برف باری کے ساتھ تیز ہواؤں اور برفانی طوفانوں کی وجہ سے اس گاؤں تک رسائی کی سڑکیں بند ہو جاتی ہیں اکثر اوقات برف کی اونچائی ایک میٹر سے دو میٹر تک پہنچ جاتی ہے۔
آپ کا تبصرہ