حماس استقامتی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یہ اقدام دانستہ طور پر کیا گیا ہے اور فلسطینیوں کے خلاف ایک اور جنگی جرم ہے۔
حماس کے بیان میں درج ہے کہ غاصب اور مجرم صیہونی فوج غزہ میں نسل کشی سے باز نہیں آرہی ہے اور اس ناپاک سازش کے تحت غزہ کے طبی، مواصلاتی حتی کہ انسانی لائنوں کو منقطع اور منظم طریقے سے بنیادی تنصیبات کو تباہ کر رہی ہے۔
اس بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ فلسطین کے عام شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کے لیے اپنی خاموشی توڑیں اور صیہونی حکومت کو ان جرائم کے لیے ذمہ دار ٹہرائیں۔
آپ کا تبصرہ