آئی اے ای اے کی افزوں طلبی پر ایران کا جواب بہت ‎سخت ہوگا: اسپیکر قالیباف

تہران/ ارنا- پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف پاس ہونے والی قرارداد پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اسپیکر قالیباف نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ جدید سینٹری فیوج مشینیں، افزودگی کے نئے مراکز کی سرگرمیوں کا آغاز اور ایران کے ایٹمی پروگرام کی معائنہ کاری کو محدود کرنا، آئی اے ای اے کی بدعہدی کا قانونی  جواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری سے ثابت ہوتا ہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کا الٹا نتیجہ ہی نکلتا ہے۔

ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اس افزوں طلبی کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا جواب بہت سخت ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .