حسین افشین نے میڈیکل، ڈینٹسٹری، ادویات اور لیب پراڈکٹ کی 26ویں بین الاقوامی نمائش "ایران ہیلتھ 2025" کی افتتاحیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی طبی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرگرم کمپنیوں کو ملک کے لیے باعث فخر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ طبی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرگرم کمپنیوں نے ماہر ایرانی ڈاکٹروں کے شانہ بشانہ دنیا کی جدیدترین ٹیکنالوجی کے مطابق وسائل تیار کیے ہیں جن کے ذریعے سالانہ ہزاروں بیماروں کی جان بچائی جا رہی ہے۔
نائب صدر برائے سائنسی امور نے بتایا کہ نہ صرف ملک کو درپیش طبی ٹیکنالوجی کی زیادہ تر ضرورتیں ملک کے اندر تیار ہو رہی ہیں، بلکہ انہیں اب 60 ملکوں کو بھی برآمد کیا جا رہا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ اس حساس شعبے میں سرگرم ایرانی کمپنیاں دنیا کی جدیدترین ٹیکنالوجی کے مطابق چل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "سائنسی ترقی کی سرحدوں پر چلنے کے لیے مسلسل ریسرچ اور ڈیولپمینٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور حکومت، پیداواری اور صنعتی مراکز کو اس شعبے میں بھی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ