اس مضمون میں آیا ہے کہ روس کے پانچ ایئربیسز پر دسیوں مائکرو ڈرون طیاروں کے ذریعے اسٹریٹیجک حملہ کیا گیا لیکن اس کارروائی کی ڈیزائننگ اور اس پر عملدرامد کا انداز کی ایف کی صلاحیتوں سے بالاتر دکھائی دے رہا ہے۔
رای الیوم کے مضمون میں درج ہے کہ اس کارروائی اور ایران کے اصفہان ایٹمی تنصیبات پر صیہونی حکومت کے ناکام حملے کے درمیان باعث تعجب شباہتیں دکھائی دے رہی ہیں۔
دوسری جانب فوجی امور کے ماہرین کا بھی خیال ہے کہ اتنے پیچیدہ حملے کی ڈیزائننگ میں موساد کے ملوث ہونے کے آثار موجود ہیں۔
اس مضمون میں آيا ہے کہ صیہونی حکام کی غیرمعمول خاموشی سے بھی ان قیاس آرائیوں کو ہوا مل رہی ہے۔
رای الیوم کے مضمون میں لکھا ہے کہ یوکرین نے اس حملے کی ذمہ داری تو قبول کر لی ہے لیکن ان میں ایسی پیچیدہ کارروائی کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔
اس مضمون میں درج ہے کہ اگر اس پراکسی جنگ کا دائرہ پھیل گیا تو نئے کھلاڑیوں کے اس جنگ میں داخل ہونے کا بھرپور امکان موجود ہے۔
آپ کا تبصرہ