مقبوضہ سرزمینوں پر یمن کا میزائلی حملہ، 300 صیہونی کالونیوں میں بھگدڑ مچ گئی

تہران/ ارنا- صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یمن کے میزائلی حملے کے موقع پر مقبوضہ سرزمینوں میں واقع 300 صیہونی بستیوں میں سائرن بجنے لگا۔

اس کے علاوہ تل ابیب سمیت مرکزی علاقوں میں بھی ہنگامی حالات نافذ کردیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق بن گوریون ایئرپورٹ کی سرگرمیوں کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ دسیوں ہزار صیہونی محفوظ مقامات میں چھپنے پر مجبور ہوگئے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، جنگ غزہ کی ابتدا سے اب تک یمن نے مقبوضہ سرزمینوں کو 43 بار میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے اور اس پٹی کا محاصرہ جاری رہے گا تب تک ایک جہاز کو بھی بحیرہ احمر اور عرب سے صیہونی بندرگاہوں کی جانب جانے نہیں دیا جائے گا۔

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں کا فضائی محاصرہ بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .