ارنا کے مطابق بارسلونا کی بلدیاتی کونسل نے اکثریتی ووٹوں سے تل ابیب کے ساتھ ( 1998 سے قائم ) پیمان دوستی و اخوت منقطع کرنے کی قرار داد پاس کردی ہے۔
بارسلونا کی بلدیہ سے پاس ہونے والی اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ جب تک غزہ میں انسانی حقوق کی پابندی نہیں کی جائے گی اس وقت تک تل ابیب سے رابطہ منقطع رہے گا۔
بارسلونا کی بلدیہ نے ایک بیان جاری کرکے مستقل جنگ بندی اور غزہ میں امدادی سامان پہنچنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے میئرنے کہا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے۔
بارسلونا کی بلدیاتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہسپانوی پارلیمنٹ سے بھی مطالبہ کرے گی کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کے قانون پر عمل درآمد کا پراسیس آگے بڑھائے ۔
بارسلونا کی بلدیاتی کونسل نے اسپین کی مرکزی حکومت اور خودمختارعلاقے کیٹالونیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے دباؤ ڈالا جائے۔
آپ کا تبصرہ