30 مئی، 2025، 8:26 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85847988
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران کے سینیئر نائب صدر کی تاجکستان سے واپسی

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر نے تاجکستان سے واپسی پر ایران اور تاجکستان کے روابط میں کئی گنا فروغ کی امید ظاہر کی ہے

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر محمد رضآ عارف  جمعہ 30 مئی کی شام تاجکستان کا دورہ مکمل کرکے تہران واپس آگئے۔

 انھوں نے تہران واپسی پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں اپنے دورے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گلشیئرس کے تحفظ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت اور تاجکستان کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں ان کے اس دورے کے اہم اہداف تھے۔

 ایران کے سینئر نائب صدر محمد رضا عارف نے بتایا کہ انھوں نے گلیشیئرس کے تحفظ کی بین الاقوامی کانفرنس  میں، پانی کی کمی اور موسمیاتی مسائل کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف بیان کیا اور ماحولیات نیز گلیشیئرس کے تحفظ کے لئے علاقائی تعاون کی تقویت پر زور دیا۔

 محمد رضا عارف نے ایران اور تاجکستان کے درمیان بے شمار تاریخی اور ثقافتی اشتراکات کا ذکر کیا اور کہا کہ تاجک حکام سے ملاقات میں سبھی میدانوں میں باہمی روابط اور تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی اور امید ہے کہ دونوں ملکوں کے روبط میں کئی گنا فروغ آئے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .