30 مئی، 2025، 6:11 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85847939
T T
0 Persons

لیبلز

آسٹریا کی ناظم الامورکی وزارت خارجہ میں طلبی

 تہران – ارنا – آسٹریا کے سالانہ انٹیلیجنس ریویو میں ایران کے پرامن ایٹمی  پروگرام کے بارے میں بے بنیاد دعوے پر آج جمعہ 30 مئی کو تہران میں  آسٹریا کی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا۔

ارنا کے مطابق تہران میں آسٹریا کی ناظم الامور میشائلا پاخر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے، آسٹرین  انٹیلیجنس ریویو میں کئے جانے والے بے بنیاد دعوے پر سخت اعتراض کیا گیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے مغربی یورپ سیل کے انچارج علی رضا ملا قدیمی نے آسٹریا کے سالانہ انٹیلیجنس ریویوکے دعوے کو آئی اے ای اے کی متعدد رپورٹوں کے برعکس اور بے بنیاد قرار دیا  اور کہا کہ اس بے بنیاد دعوے کے برخلاف، ایران کا ایٹمی پروگرام سبھی بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق اور مکمل طور پر پر امن ہے۔      

 انھوں نے کہا کہ آسٹریا کے انٹیلیجنس کے ادارے نے بغیر کسی ثبوت اور بنیاد کے ایران کے ایٹمی پروگرام کی پر امن ماہیت پر سوالیہ نشان لگاکر غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدام کیا ہے اور اس پر آسٹریا کی حکومت کو وضاحت دینی ہوگی۔

 آسٹریا کی ناظم الامور نے اس میٹنگ میں وعدہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعتراض اور سرکاری وضاحت کے مطالبے کو اپنی حکومت تک پہنچائيں گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .