ارنا کے مطابق ایشیاو پیسیفک وزرائے مواصلات کا اجلاس آج اور کل ٹوکیو میں ہورہا ہے۔ ایران کے وزیر مواصلات اپنے اس دورے میں مذکورہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ دیگر ملکوں کے وزرائے مواصلات سے دوجانبہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس اجلاس کے دوران، "پائیدار ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر" نشست ایران کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔
اس بین الاقوامی نشست کا مقصد ڈیجیٹل فاصلے کم کرنا اورعلاقائی سطح پر کمونیکیشن تک منصفانہ دسترسی بڑھانا ہے۔
اس اجلاس کے موقع پر ایران اور ملیشیا کے وزرائے مواصلات نے، سائبر سیکورٹی، اسمارٹ گورنمنٹ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور اسپیس کمونیکیشن سمیت، ٹیکنالوجی کے سبھی شعبوں میں باہمی تعاون میں توسیع پر زوردیا۔
ایران اور ملیشیا کے وزرائے مواصلات نے اسی کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کی دستاویز پر دستخط کے لئے اپنی آمادگی کا بھی اعلان کیا۔ ایران کے کمونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر سید ستار ہاشمی نے ملیشیا کے کمونیکیشن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے وزیر احمد فہمی بن محمد فضیل سے ملاقات کے دوران بتایا کہ ایران میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے۔ انھوں نے سائبر سیکورٹی، اسمارٹ گورنمنٹ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، فکسڈ سروسیز اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اپنے ملیشین ہم منصب کو ایران کے دورے کی سرکاری دعوت بھی دی۔
آپ کا تبصرہ