رہبر انقلاب اسلامی ایران کے مشیر علی لاریجانی: موجودہ حالات میں ایرانی قوم نے ہوشیاری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا

شہر ری - IRNA - ایرانی ایکسپیڈنسی کونسل کے رکن علی لاریجانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایرانی قوم نے ہوشیاری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی ایران کے مشیر اور ایرانی ایکسپیڈنسی کونسل کے رکن علی لاریجانی نے منگل کے روز اہل بیت انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم اساتذہ کی تقریب کے دوران کہا کہ ہمیں ایرانی قوم کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ انہوں نے ان واقعات پر برداشت سے کام لیا اور بہت سے دوسرے ممالک کی طرح جذباتی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے واقعات و ممسائل کا بغور جائزہ لیتے ہوئے لچک کا مظاہرہ کیا اور یہ قدیم تہذیب کی خصوصیت ہے، جب کہ بہت سے ممالک ان واقعات پر سر جھکا رہے ہیں۔ ہمیں ایرانی قوم کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

لاریجانی نے امریکہ اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر تم نے علاقے میں طاقت کا سہارا لیا تو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔ امریکہ اور اسرائیل نے اپنے ہاتھوں سے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں کہ علاقے کے عوام مزاحمت پر مجبور ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مزاحمت آپ کی غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ آپ مشرق وسطیٰ میں اس طرح کا برتاؤ اور طاقت سے کام نہیں کر سکتے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .