20 اپریل، 2025، 10:54 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85808598
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ پر صیہونیوں کی بمباری کا لگاتار 34واں دن

20 اپریل، 2025، 10:54 AM
News ID: 85808598
غزہ پر صیہونیوں کی بمباری کا لگاتار 34واں دن

تہران/ ارنا- فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ نتن یاہو اور صیہونی سرغنوں کے حکم پر غزہ میں سفاکانہ حملوں کا سلسلہ لگاتار 34ویں دن بھی جاری رہا۔

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی رات تل ابیب میں نتن یاہو اور صیہونی کابینہ کی وحشیانہ پالیسیوں کے خلاف آبادکاروں کے وسیع مظاہروں اور غزہ میں جنگ جاری رکھنے کی مخالفت کے باوجود، صیہونی فوج کے حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، غاصب فوجیوں نے ہفتے اور اتوار کی درمیان شب کو النصیرات کیمپ پر بمباری کرکے کم از کم 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ساتھ ساتھ صیہونی جنگی کشتیوں نے بھی النصیرات کیمپ پر گولہ باری کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .