امریکیوں کے متضاد بیانات کو غیرسنجیدگی اور بدنیتی قرار دیا جائے گا: ترجمان وزارت خارجہ

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی کے متضاد بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے امریکہ اور ایران کے بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں اسٹیو وٹکاف کے  تقریبا 180 ڈگری متضاد موقف کو بنیاد غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان بیانات کو امریکیوں کی جانب سے بدنیتی اور غیرسنجیدگی قرار دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ایسی غلطیوں اور انتہاپسندی پر مبنی اقدامات کے نتیجے میں مذاکرات کا راستہ متاثر ہو سکتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے اپنے ایکس پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ اقدام ایک بڑی غلطی اور غیرمنصفانہ حرکت ہے جبکہ اس وقت ہم آزمانے کے مرحلے میں کھڑے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی جانب سے متضاد بیانات اس بات کی عکاسی کر رہے ہیں کہ امریکہ اب بھی حقیقت سے دور افسانوں میں زندگی گزار رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ماضی میں بھی غلط اندازوں اور تصورات کے تحت ایران کے بارے میں رائے قائم کی جس کا نتیجہ بھی اس کے لیے شکست کی شکل میں سامنے آچکا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مذاکرات میں ترقی اور نتیجے کا حصول اسی صورت میں ممکن ہوسکتا ہے کہ جب ایران کی جانب سے ضمانت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فریق مقابل نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پابندیوں کو ختم کرے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .