14 اپریل، 2025، 11:47 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85803566
T T
0 Persons

لیبلز

سید عباس عراقچي کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر گفتگو کی ہے۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر اپنے سعودی ہم منصب کو عمان میں تہران اور واشنگٹن کے مابین بالواسطہ مذاکرات کی کچھ تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مذاکرات کا آئندہ دور ایک یورپی ملک میں لیکن عمان کے وزیر خارجہ کی میزبانی میں انجام پائے گا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بھی مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ان مذاکرات کا نتیجہ ایران اور پورے علاقے کے حق میں ثابت ہوسکے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .