پیر کی صبح ہونے والی اس نشست میں بین الاقوامی معاہدوں کے تحت تہران اور ماسکو کے تعلقات اور تعاون کی آخری صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر علاقے اور عالمی سطح پر قیام امن، استحکام اور سلامتی کی آخری صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ملٹی پولرزم کے فروغ اور یکطرفہ پالیسیوں کے خاتمے کے طریقہ کار پر گفتگو کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی بھی موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی "اقوام متحدہ کے منشور کے دوست گروپ" کے نائب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچے ہیں۔
یہ گروہ 18 ممالک پر مشتمل ہے۔
آپ کا تبصرہ