میجر جنرل موسوی: ہمارا فوجی سازوسامان ضروریات کے مطابق تیار اور استعمال کیا جاتا ہے

تہران - ارنا – ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف نے ملک کی فوجی صلاحیتوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فوجی سازوسامان ضروریات کے مطابق تیار اور استعمال کیا جاتا ہے۔

جمعرات 10 اپریل 2025 کو لیفٹیننٹ شہید جنرل سید شیرازی کی 26ویں برسی کے موقع پر میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کے بارے میں کہا کہ انقلاب اسلامی ایران سے پہلے بھی ہم عسکری لحاظ سے کافی بہتر تھے لیکن اسکی سب سے بڑی خامی بیرونی ممالک پر انحصار تھا۔ اگرچہ اس وقت بیرونی حمایت موجود تھی لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ ہم حقیقی میدان میں کیا کر سکتے ہیں۔

میجر جنرل موسوی نے کہا کہ اسلامی انقلاب اور امام خمینی (رح) کی قیادت اور سپریم لیڈر کی بصیرت سے،  آج ہمیں دفاع کے لیے جو کچھ درکار ہے، وہ ہمارے اپنے جوان تیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اول تو ہم ایران کی سرحدوں سے باہر کسی بھی ملک پر انحصار نہیں کر رہے، اور دوسرا یہ کہ یہ سامان ہماری اپنی ضروریات کے مطابق تیار  اور استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ اقدامات ہماری داخلی حکمت عملی اور نظریے کے مطابق ہیں اور ایک ایسی طاقت جو خدا پر ایمان اور  اپنی عوام پر بھروسہ رکھتی ہو ناقابل تسخیر ہے اور مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .