امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے، ایران کی سینٹری فیوج ٹیکنالوجی کمپنی TESA اور ایران کی پرامن ایٹمی توانائی سے وابستہ 3 دیگر اداروں اور ایک شخص پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے اپنے جھوٹے دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے ان مراکز اور اداروں کی سرگرمیوں کو امریکہ کی قومی سلامتی اور علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ مذاکرات کی پیش کش امریکہ کی جانب سے کی گئی تھی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات ایک جانب موقع ضرور ہیں لیکن ایک امریکہ کی سچائی کو بھی اس کے ذریعے پرکھا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ