ایروانی: آئی اے ای اے کا آزادانہ طرزعمل، ایران کے ساتھ اس کے باقی ماندہ اختلافات کے حل پر منتج ہوسکتا ہے

 تہران – ارنا – اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کا آزادانہ، تکنیکی اور غیر جانبدرانہ  طرزعمل، ایران کے ساتھ اس کے باقی ماندہ اختلافات کے حل پر پر منتج ہوسکتا ہے۔

 ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے  منگل کو ترک اسلحہ کمیشن کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتےہیں کہ  ہم ایٹمی اسلحے کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے بدستور پابند ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران ایٹمی توانائی  کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے ساتھ تعمیری تعاون کررہا ہے تاکہ سیف گارڈ معاہدے سے مطابقت اور شفافیت یقینی ہوسکے۔

امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران اور آئی اے ای اے نے ایک دوسرے کے ساتھ طویل المیعاد تعاون کیا ہے۔

 اقوام متحدہ ميں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر  امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اگر جوہری توانائی کا عالمی ادارہ آئی اے ای اے، بیرونی سیاسی  دباؤ سے آزاد ہوکر، خود مختاری کے ساتھ، تکنیکی، غیر جانبدارانہ اور پیشہ ورانہ طرزعمل اختیار کرے تو ایران اور اس کے باقی ماندہ اختلافات بھی دور ہوسکتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .