ارنا کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے جمعے کو اس حوالے سے یمنی فوج کا بیان پڑھ کرسنایا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی بحریہ، میزائل یونٹ نیز ڈرون فورس نے بحیرہ احمر میں امریکا کے طیارہ بردار جنگی بحری جہاز ٹرومین پر چند ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے بتایا ہے کہ یہ چوبیس گھنٹے میں دشمن کے جنگی بحری جہازوں سے ہمارا دوسرا تصادم تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن سے یمن پر دشمن کے دو ہوائی حملوں کوجس کی دشمن تیاری کررہا تھا، انجام پانے سے پہلے ہی ناکام بنادیا گیا ۔
آپ کا تبصرہ