کویت اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید فروغ لائیں گے: صدر مملکت

تہران/ ارنا- صدر مملکت نے امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ عید اور ماہ رمضان امت اسلامیہ میں اتحاد کا باعث بن سکے۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم تمام اسلامی ممالک کے ساتھ برادری کا احساس کرتے ہیں اور احادیث اور روایات کے مطابق ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں فروغ کے لیے اہمیت کے قائل ہیں۔

انہوں نے بعض ممالک کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے بارے میں واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صرف حق اور انصاف کے مطابق عمل کرے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ تہران نہ انصاف کے راستے سے ہٹے گا نہ انصاف اور حق سے کم پر راضی ہوگا۔

اس موقع پر امیر کویت نے بھی ان بابرکت ایام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کویت بھی تہران کے ساتھ تعلقات میں اضافے کا خواہاں ہے اور صدر مسعود پزشکیان کے مثبت اور تعمیری رویے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ کویت علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کو گفتگو کے ذریعے حل کرنے کا قائل ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ کویت کے آئین اور عوام کی خواہش کے مطابق، ایران کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال کو ہرگز قبول نہیں کریں گے اور یہ فیصلہ اٹل ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .