30 مارچ، 2025، 2:47 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85790911
T T
0 Persons

لیبلز

مذاکرات کا جاری رہنا امریکیوں کے طرز عمل سے وابستہ، صدر پزشکیان

تہران/ ارنا- صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی صدر کے خط کا جواب عمان کے ذریعے بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ براہ راست مذاکرات کا سوال نہیں اٹھتا لیکن ایران کے جواب میں بتا دیا گیا ہے کہ ایران ماضی کی طرح بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات سے پسپائی اختیار نہیں کی ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ بدعہدی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ واشنگٹن ان وعدہ خلافیوں کا ازالہ اور ایران کا اعتماد بحال کرے۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکیوں کے طرز عمل سے ہی مذاکرات کے راستے کا تعین ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .