25 مارچ، 2025، 2:29 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85786936
T T
0 Persons

لیبلز

شام کے جنوبی علاقوں پر صیہونیوں کا حملہ، 6 عام شہری شہید

تہران/ ارنا- شام کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے صوبہ درعا کے کویہ شہر پر ٹینکوں سے حملہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونیوں کے اس وحشیانہ حملے میں 6 عام شامی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ حوض الیرموک پر صیہونی ٹینکوں کے حملوں کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس شہر کے رہنے والے دوسرے شہروں اور قصبوں کی جانب فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج نے پیر اور منگل کی درمیانی رات کو شام کے تدمر اور ٹی-4 فوجی چھاؤنیوں پر بھی حملہ کیا ہے۔

صیہونی وزیر جنگ "اسرائیل کاٹس" نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملے شام کے جنوبی علاقوں کو فوجی وسائل سے خالی کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اسرائیل کاٹس نے دعوی کیا کہ وہ شام کے جنوبی علاقوں کو دوسرا جنوبی لبنان بننے نہیں دیں گے اور یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ان کے بقول اسرائیلیوں کو خطرہ لاحق ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ شام کی حکومت پر قابض ٹولہ، صیہونی حکومت کے اس غاصبانہ قبضے پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .