22 مارچ، 2025، 2:08 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85784939
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران کے صوبہ آذربائیجان کی مارمیشو جھیل فطرت کی  دلکشی و زیبائی کا قدرتی شاہکار

 ارومیہ- ارنا – ایران کے صوبہ آذربائیجان کی مارمیشو جھیل فطرت کی دلکشی اور زیبائی کا ایسا قدرتی  شاہکار ہے، جس کے مناظر فطرت، پیڑ پودے اور ابلتے ہوئے خوبصورت چشمے پورے سال مسافرین اور سیاحوں کی روح کو تازگی اور  شادابی عطا کرتے ہیں

ارنا کے مطابق   یہ جھیل تقریبا پانچ ہیکٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور  تقریبا 60 میٹر کی گہرائی میں، دریائے "نازلو چائے" سے متصل ہے جو "بایبون و ستارہ لوند"پہاڑیوں سے نکلتا ہے۔  

 اس کا پانی اتنا شفاف اور زلا ل ہے کہ قدرتی حسن کے دلداہ وشیدا افراد اور سیاح اس کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔

 ایران کے صوبہ آذربائیجان کی مارمیشو جھیل فطرت کی  دلکشی و زیبائی کا قدرتی شاہکار

 قدرت کی اس شاہکار جھیل کے کنارے صنوبر بلوط اور اخروٹ کے درخت ہیں جنہوں نے  اس کا حسن دوبالا کردیا ہے۔

 ایران کے صوبہ آذربائیجان کی مارمیشو جھیل فطرت کی  دلکشی و زیبائی کا قدرتی شاہکار

اس کے علاوہ یہ جھیل میں انواع و اقسام کے آبی حیات کا خزانہ  اور مچھلیوں کا مسکن ہے  جس  کے کنارے مہاجر پرندے بسیرا لیتے ہیں۔

 ایران کے صوبہ آذربائیجان کی مارمیشو جھیل فطرت کی  دلکشی و زیبائی کا قدرتی شاہکار

 مارمیشو جھیل صوبہ مغربی آذربائیجان کے صدر مقام ارومیہ سے 45 کلومیٹر مغرب میں ایران اور ترکیہ کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

 ایران کے صوبہ آذربائیجان کی مارمیشو جھیل فطرت کی  دلکشی و زیبائی کا قدرتی شاہکار

 یہ جھیل ایک کوہستانی درے ميں واقع ہے اور بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس کا نام ارومیہ کے آشوری عیسائیوں کے رہبر مارشیمون بنیامین سے ماخوذ ہے۔

 ایران کے صوبہ آذربائیجان کی مارمیشو جھیل فطرت کی  دلکشی و زیبائی کا قدرتی شاہکار

مارمیشو نام  دو الفاظ سے  بنایا گیا ہے ایک مار  جس کا مطلب حضرت ہے اور دوسرا لفظ شیمون ہے۔

 اس نام سے آشوری عیسائیوں کے رہبر مارشیمون بنیامن کی طرف اشارہ ملتا ہے جنہوں نے  پہلی جنگ عظیم کے بعد اپنے پیروکاروں کے ہمراہ ارومیہ میں پناہ لی اور اس علاقے میں سکونت اختیار کی۔  

 ایران کے صوبہ آذربائیجان کی مارمیشو جھیل فطرت کی  دلکشی و زیبائی کا قدرتی شاہکار

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .