سیاحت

  • سرخ ہرن کی صدائے مستانہ +  فلم

    سیاحتسرخ ہرن کی صدائے مستانہ + فلم

    تہران (IRNA) موسم گرما کے آخری ایام میں جب دھند اور کہرے میں ڈھکے کوہ البرز کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہیرکانی جنگلات کے درمیاں مناسب مادہ کی تلاش میں سرگرداں سرخ ہرن کی صدائے مستانہ ماحول پر حکم فرما سکوت کو توڑتی ہے تو، گاؤ بانگی کا سیزن شروع ہوجاتا ہے۔

  • "بہشت باران " آبشار  کے خوبصورت اور دلکش مناظر

    سیاحت"بہشت باران " آبشار کے خوبصورت اور دلکش مناظر

    "بہشت باران" یا بارانک آبشار گرگان شہر کے جنوب مغرب میں شصت کلا نامی جنگلات کے قلب میں واقع ہے۔ یہ آبشار قدرتی اور مرطوب جنگلات کے درمیان واقع ہے اور اس تک پہنچنے میں تقریباً ڈھائی گھنٹے کی پیدل مسافت طے کرنا پڑتی ہے۔ اس علاقے میں کائی سے ڈھکی چٹانوں سے پانی کے چھوٹے اور بڑے قطرے بارش کی طرح مسلسل گرتے رہتے ہیں اس وجہ سے اس آبشار کو بہشت باراں بھی کہا جاتا ہے۔ آبشار باران کوہ یا بہشت باراں صوبہ گلستان کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے، جو اپنی طویل اور دشوار گزار مسافت کی وجہ سے اب قدرتی حالت میں باقی ہے۔

  • نیشنل آف روڈ چیمپئن شپ، تصویری جھلکیاں

    اسپورٹسنیشنل آف روڈ چیمپئن شپ، تصویری جھلکیاں

    نیشنل چیمپئن شپ آف روڈ ریسنگ کا پہلا مرحلہ جمعرات (30 مئی 2024) کو گیلان کے مشرق میں واقع رودسر شہر کے ساحلی علاقے میں منعقد ہوا۔

  • تاریک درہ سکی ریزرٹ، تصویریں

    سیاحتتاریک درہ سکی ریزرٹ، تصویریں

    تاریک درہ سکی ریزرٹ ایران کے شہر ہمدان سے 10 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ملک کا سب سے چھوٹا سکی ریزرٹ ہے۔

  • ایران کے قدرتی حسن کا ایک اور جلوہ "جاشک" نمک کا پہاڑ

    سیاحتایران کے قدرتی حسن کا ایک اور جلوہ "جاشک" نمک کا پہاڑ

    ایران کے جنوبی صوبے، "بوشہر" میں قدرتی حسن کا ایک اور جلوہ سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لاتا ہے۔ 3 ہزار 600 ہیکٹر پر مشتمل "جاشک" علاقہ نمک کے پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے جو کہ ایک انتہائی دیدہ زیب منظر پیش کرتا ہے۔

  • سر آغا سید گاؤں کے خوبصورت مناظر

    تصویرسر آغا سید گاؤں کے خوبصورت مناظر

    آغا سید گاؤں ایران کے صوبہ چہار محال و بختیاری کے شہر کوہرنگ کے مرکزی ضلعے چلگرد سے پینتالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ گاؤں سیڑھیوں کی شکل میں سورج کے رخ پر بنایا گیا ہے۔ ایک کچی سڑک سیاحوں کو اس گاؤں تک لے جاتی ہے۔ یہ سڑک ہر سال موسم کی پہلی برفباری میں کے نتیجے بند ہوجاتی ہے اور موسم بہار آنے تک اس گاؤں کا راستہ ملک کے دیگر شہروں سے سے کٹ جاتا ہے۔