وقت، حلبچہ میں کیمیاوی ہتھیاروں سے بمباری کے زخم کو مندمل نہیں کرسکتا: اسماعیل بقائی

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے حلبچہ پر کیمیاوی ہتھیاروں سے بمباری کی 37ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ وقت کے ساتھ اس گھناؤنے جرم کی بدصورتی اور حقیقت و انصاف کا مطالبہ ختم نہیں ہوپائے گا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ ٹھیک 37 سال قبل عراق کے حلبچہ شہر کے بے دفاع عوام کو ان کیمیاوی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جسے امریکہ کی فنی اور ٹیکنالوجیکل معلومات اور بعض یورپی ممالک کے تعاون سے تیار کیا گيا تھا۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ اس خوفناک حملے کے نتیجے میں بے گناہ عوام کا قتل عام کیا گیا یا مستقل جسمانی نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوجی اور عام ایرانی شہری بالخصوص سردشت کے عوام اس غم میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ انہیں بھی آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران صدام کی حکومت کے کیمیاوی ہتھیاروں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ نہ اس جرم کی بدصورتی کم ہوگی نہ ہی حقیقت اور انصاف کی پکار میں کمی آسکتی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یورپی ممالک بھی جب تک صدام کو ہتھیار فراہم کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے سے دامن جھاڑنے کی کوشش کرتے رہیں گے اس وقت تک انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی کے ان کے دعووں کو بھی قبول نہیں کیا جاسکتا۔

وقت، حلبچہ میں کیمیاوی ہتھیاروں سے بمباری کے زخم کو مندمل نہیں کرسکتا: اسماعیل بقائی

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .