مغربی ایشیا میں بدامنی کی جڑ، فلسطین میں قتل عام اور غاصبانہ قبضہ ہے، ترجمان وزارت خارجہ

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں بدامنی کی اصل وجہ فلسطین میں قتل عام اور غاصبانہ قبضے میں پوشیدہ ہے۔

اسماعیل بقائی نے یمن پر امریکی- برطانوی حملے کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی اصول کے منافی قرار دیا جس کے تحت کسی کو بھی دوسرے ملک کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے حملے صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطین کے مظلوم عوام کی نسل کشی اور سرکوبی کی حمایت میں کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا میں بدامنی کی جڑ کو بھی تل ابیب کے ہاتھوں قتل عام اور اسے حاصل مغربی حکومتوں کی حمایت میں تلاش کرنا چاہیے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک نے علاقے بلکہ پوری دنیا کو ایسے خطرے میں ڈال دیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

اسماعیل بقائی نے دنیا کی تمام انصاف پسند حکومتوں، بین الاقوامی اداروں اور اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ مقبوضہ سرزمینوں میں فلسطینیوں کے نسلی تصفیے کو روکنے کے لیے سنجیدہ قدم اٹھائیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .