فرانس الزام تراشیوں کا سلسلہ بند، اور یوکرین میں امن کے لیے اپنی ذمہ داری قبول کرے: وزارت خارجہ

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے یوکرین کی جنگ میں ایران کے کردار پر مبنی فرانسیسی حکام کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو چاہیے کہ الزام تراشیوں کا سلسلہ بند اور علاقے اور بین الاقوامی سطح پر پھیلنے والی بدامنی میں اپنے کردار کو یاد اور اسے اصلاح کرے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ یوکرین کے تنازعے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کوئی کردار نہیں اور تہران نے ہمیشہ جنگ کی مخالفت کی ہے اور تنازعوں کو مذاکرات اور گفتگو کے ذریعے ختم کرنے پر زور بھی دیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے یوکرین کے خلاف ایرانی ہتھیاروں کے استعمال پر مبنی فرانس کے صدر امانوئل میکرون کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد، غلط بیانی پر مبنی اور غیرذمہ دارانہ ہیں جن سے واضح ہوجاتا ہے کہ فرانسیسی حکام قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر الزامات بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے گذشتہ تین سال سے دوہرائے جا رہے ہیں لہذا فرانس کی قیادت کو چاہیے کہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کو متاثر کرنے میں اپنی ذمہ داری قبول اور اس کے اصلاح کی کوشش کرے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .