ایران میں پاکستان کے سفیر نے دونوں ملکوں کے روابط کے استحکام میں ارنا کے کردار کو قابل تعریف بتایا ہے

 اسلام آباد – ارنا – ایران میں پاکستان کے سفیر نے ارنا کی تاسیس کے 90 برس مکمل ہونے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحافت کے معیاروں کے تحفظ اور تہران اسلام آباد روابط کے استحکام میں اس نیوز ایجنسی کے کردار کو قابل تعریف بتایا ہے۔

ارنا کے مطابق ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے اپنے پیغام میں ایران کی تاسیس کو 90 برس مکمل ہونے کی مبارکباد پیش کی ہے۔

 انھوں نے کہا ہے کہ ارنا نے اپنی فداکاری اوراعلی پیشہ ورانہ اصولوں کی پابندی سے صحافت کے اعلی ترین معیاروں کی حفاظت کی ہے اور معاشرے کی تربیت میں بالغ نظری کے ساتھ غیر جانبدارانہ کردار ادا کیا ہے۔

 ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان ابلاغیاتی روابط کے استحکام میں ارنا کا کردار قابل تعریف ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .