ارنا کے مطابق " ایتان ہورن" نام کا ایک صیہونی جنگی قیدی،قید میں اپنے بھائی یائیر سے رخصت ہوتے وقت کہتا ہے کہ " کیا تم چاہتے ہو کہ میرا بھائی مرجائے؟
ایتان ہورن جو قیدیوں کے تبادلے کے تحت آزاد ہوگیا ہے، اس ویڈیوکلپ میں کہتا ہے کہ " ہم سب کو آزاد کراؤ، خاندان والوں میں جدائی ڈالنے اور اور ہماری زندگی برباد کرنے سے پرہیز کرو۔"
یہ صیہونی جنگی قیدی مزید کہتا ہے کہ " جنگی بہت ہوچکی ۔ جنگ بندی کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے معاہدے پر دستخط کرو۔"
ایتان ہورن سوال کرتا ہے کہ کیا تم پاگل ہوگئے ہو کہ میرا بھائی قید سے نجات پارہا ہے اور میں نیز دوسرے قید میں باقی رہیں؟ ڈیڑھ سال کے بعد تم نے کیا کیا ہے؟ کیا مارے جانے والوں کی جان تمھارے لئے اہمیت نہیں رکھتی؟ "
یہ صیہونی جنگی قیدی کہتا ہے کہ " بہت ہوچکا! اگر تمھارے پاس دل اور ذرہ برابر ضمیر ہوتا تو مکمل سمجھوتے پر دستخط کرتے ۔ میں یہاں نہیں مرنا چاہتا۔ مجھے یہاں سے نکالو۔
القسام نے اس ویڈیو کلپ کے ساتھ اپنے پیغام میں اعلان کیا ہے کہ مہلت ختم ہورہی ہے۔
آپ کا تبصرہ