ارنا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اپنے آفس میں یوکرینی صدر زلنسکی کے ساتھ ملاقات میں کئی بار ان پر چیخے، ان کی تذلیل کی اور اپنے سماجی رابطے کے پیج " ٹروتھ سوشل" پر لکھا ہے کہ آج وائٹ ہاؤس میں بہت ہی معنی خیز ملاقات تھی۔"
انھوں نے لکھا کہ "اس ملاقات میں بہت کچھ سیکھا گیا جو اس دباؤ اور گرما گرم گفتگو کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ "
ٹرمپ نے وضاحت کی ہے کہ " میری تشخیص یہ ہے کہ امریکا کی مداخلت کی صورت میں صدر زلنسکی صلح کے لئے تیار نہيں ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری مداخلت سے مذاکرات میں انہیں بڑا امتیاز ملے گا۔ "
امریکی صدر نے لکھا ہے کہ "میں امتیاز نہیں صلح چاہتا ہوں۔ اس نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے دفتر میں امریکا کی بے احترامی کی ہے۔ جب بھی صلح کے لئے تیار ہو، واپس آسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ