جمعرات کو IRNA کے نامہ نگار کے مطابق، پاکستانی سینٹ مالیاتی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایران کے ساتھ تجارت اور ٹرانزٹ مسائل کے حل کے لیے سرکاری احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گيا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاکستانی سرحد پر 600 کمرشل ٹرکوں کی غیر یقینی صورتحال سے ہونے والے مالی نقصانات کے بارے میں ایرانی نمائندے کے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک صورتحال ہے کہ پاکستانی حکام نے ابھی تک ان ٹرکوں اور ان میں لدے سامان کے مسائل کے حل کے لیے کوئی راستہ تلاش نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ٹرکوں میں سے ہر ایک میں تقریبا$ 11,000 ڈالر کا سامان لدا ہوا ہے، جس میں ہر دن کی تاخیر سے 100 ڈالر فی دن کا مالی نقصان ہو رہا ہے جس کا بوجھ بالآخر عام صارفین کو برداشت کرنا پڑے گا۔
سینیٹر مانڈوی والا نے کہا کہ وہ جلد ہی وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھ کر اس مسئلے کو حل کرنے اور کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مذکورہ مسئلے کو ترجیح دینے کی درخواست کریں گے۔
آپ کا تبصرہ