ایٹمی معاملات اور پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں ایران اور یورپی ٹرائیکا کی گفتگو

تہران/ ارنا- نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور یورپی ٹرائیکا یعنی فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے مابین ایران کے ایٹمی معاملات اور پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دورہ جنیوا کے موقع پر تین یورپی ممالک کے سیاسی نمائندوں سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام اور تہران پر عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں بات چیت کی۔

کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ اس موقع پر سفارتکاری پر مبنی راہ حل پر زور دیا گیا اور گفتگو کا سلسلہ جاری رہنے پر اتفاق حاصل ہوا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .