22 فروری، 2025، 7:26 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85759166
T T
0 Persons

لیبلز

"ذوالفقار" فوجی مشقیں جاری، "فاتح" ٹورپیڈو SH ہیلی کاپٹر سے لانچ کیا گیا

تہران/ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی "ذوالفقار" نام کی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

فوج کی جانب سے جاری شدہ بیان میں آیا ہے کہ بحیرہ عمان میں ایران میں تیار شدہ والفجر آکسیجن ایلیکٹرک ٹورپیڈو کو طارق، فاتح اور غدیر آبدوزوں سے مارا گیا جو کہ کامیابی کے ساتھ مقررہ اہداف سے ٹکرائے۔

قابل ذکر ہے کہ آکسیجن ٹورپیڈو ایک اسٹریٹیجک ہتھیار ہے جسے ایران کے نوجوان ماہرین نے تیار کیا ہے۔

اس ٹورپیڈو میں کامپریسڈ ہوا کے بجائے خالص آکسیجن گیس استعمال کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ ایس ایچ ہیلی کاپٹر سے مارک 46 نام کا ٹورپیڈو بھی مارا گیا جو کہ مکمل کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف سے ٹکرایا۔

مشقوں کے ترجمان جنرل علی رضا شیخ نے بتایا کہ ان مشقوں میں ایران میں تیار شدہ ہتھیاروں کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اور بدترین پابندیوں کا سامنا کرنے کے باوجود خودکفالت کے راستے میں کامیاب ہوچکا ہے۔  

قابل ذکر ہے کہ یہ مشقیں ہفتے کی صبح 22 فروری سے مکران کے ساحلی علاقے، بحیرہ عمان اور بحر ہند کے شمالی علاقوں میں شروع ہوئی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .