ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر امیر قطر کے دورہ تہران کے بارے میں لکھا ہے کہ ہمیں اپنے بھائی امیر تمیم بن حمد آل ثانی اور قطر کے وزير اعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کی میزبانی سے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ امیر قطر کے دورہ تہران میں باہمی روابط اور علاقے کے مسائل پر بہت اچھی مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا، ہمارے پڑوسی ہماری اولین ترجیحات میں ہیں۔"
یاد رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی بدھ 19 فروری کو ایک اعلی سطحی وفد لے کے تہران کے دورے پر آئے تھے۔
اپنے اس دورے میں انھوں نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور شام کو اپنے وفد کے ہمرا رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ