جنرل محمد باقری نے بدھ کو دزفول ایئربیس میں راہیان نور نمائش کے معائنے کے موقع پر ارنا کے نمائندے سے بات چیت میں کہا ہے کہ انھوں نے اس معائنے میں دزفول ایئربیس کو ہمیشہ کی طرح آپریشنل حالت میں آمادہ پایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی فوج کی فضائیہ نے دفاع مقدس کے بعد اپنے وسائل کو اپڈیٹ کیا اور بہت اعلی کیفیت کے الیکٹرانک آلات سے آراستہ ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے کہا کہ جنگی اور دفاعی مشقیں بروقت انجام دی جارہی ہیں اور ہماری فضائیہ اپنے ذمہ داریاں اور فرائض کی انجام دہی کے لئے ہر وقت تیار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دزفول ایئر بیس ميں راہیان نور کے نام سے ، فضائيہ کی نمائش 28 مارچ تک جاری رہے گی۔
اس نمائش میں فضائیہ کے انواع و اقسام کے آلات و وسائل، جنگی طیارے، ڈرون طیارے، اور میزائل وغیرہ رکھے گئے ہیں جن میں ایف 14، ایف 4، ایف 5 پی سی 7، مگ 29، ایس یو24، خشکی اور پانی دونوں جگہ چلنے والی فوجی گاڑی BTR اور ستار اور سجیل نوعیت کے میزائلوں کا نام لیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ نمائش کے دوران ایئر شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے جنگی طیارے فضا ميں اڑتے نظر آتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ