اسپیکر قالیباف نے جو ایک اعلی سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ باکو گئے ہوئے تھے بتایا کہ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون سے اچھے مواقع فراہم ہوتے ہیں اور اس سفر میں بھی اس بین الاقوامی پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر فلسطین اور لبنان کے المیے نے اے پی اے اجلاس کو متاثر کیا ہوا تھا جہاں صیہونی حکومت کی مذمت اور فلسطین کی حمایت کے موضوعات سرفہرست رہے۔
ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے بتایا کہ باکو اے پی اے اجلاس میں ان کی ملاقات عمان، پاکستان اور امارات کے پارلیمانی وفود سے ہوئی اور جمہوریہ آذربائیجان کے حکام سے دوطرفہ موضوعات بالخصوص تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ جمہوریہ آذربائیجان کے ساتھ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر بھی اتفاق حاصل ہوا۔
اسپیکر قالیباف نے اپنے دورے کو مختصر لیکن انتہائی مفید قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال ایشین بین پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس تہران میں منعقد ہوں گے اور سن 2027 سے لیکر سن 2028 تک اے پی اے کی صدارت اسلامی جمہوریہ ایران کے حوالے کردی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ