آپ نے اس موقع پر غزہ میں استقامتی محاذ کی جیت کی مبارکباد پیش کی اور فرمایا کہ دشمن کے مقابلے میں فلسطینی استقامت کے سربراہوں اور مجاہدوں نے اتحاد، یکجہتی اور استقامت کا مظاہرہ کرکے، پیچیدہ مذاکرات کو بخوبی آگے بڑھا کر اور عوام کے صبر و استقامت کی مدد سے، پورے علاقے میں استقامتی محاذ کو سربلند کردیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صیہونی اور امریکی دشمن کے مقابلے میں اسلامی استقامتی محاذ اور غزہ کے عوام کی کامیابی کو انتہائی باعظمت اور قابل توجہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ کامیابی استقامتی محاذ کی جنگوں میں سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے غزہ اور فلسطین کے سلسلے میں امریکہ کے نام نہاد منصوبوں کو حماقت آمیز قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ان منصوبوں کا کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں نکلے گا۔
آپ نے فرمایا کہ جو لوگ ڈیڑھ سال قبل اس بات کے دعوے دار تھے کہ استقامت کو قلیل مدت میں تباہ کردیں گے، اس وقت اپنے قیدیوں کو چھوٹے چھوٹے گروہوں کی شکل میں مجاہدوں سے لے رہے ہیں اور ان کے بدلے فلسطینی اسیروں کی بڑی تعداد کو رہا کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
آپ نے فرمایا کہ استقامتی محاذ جس انداز میں صیہونی قیدیوں کا تبادلہ کر رہا ہے اس سے استقامت کی عظمت دنیا بھر کی نظروں کے سامنے دوبالہ ہوگئی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ عالمی رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے اور ایسے حالات میں استقامتی محاذ اور غزہ کے عوام کی مرضی کے بغیر کوئی بھی منصوبہ سرانجام تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس موقع پر جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے غزہ میں استقامتی محاذ کی بڑی کامیابی پر رہبر انقلاب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلسل حمایت اور اسی طرح شہید سید حسن نصراللہ کی رہنمائیوں کی مرہون منت ہے۔
زیاد النخالہ نے کہا کہ اسلامی استقامتی محاذ نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران مغربی دنیا اور امریکہ سے بھی جنگ کر رہا تھا اور طاقت کے غیرمتوازن ہونے کے باوجود، فلسطین کی مزاحمتی محاذ نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے جنگ اور سیاست کے میدان میں فلسطین اور لبنان کے استقامتی محاذ کے درمیان وحدت اور یکجہتی کو غزہ کی کامیابی کی ایک اور مؤثر وجہ قرار دیا اور کہا کہ استقامت کے راستے کو ہرگز بھلایا نہیں جائے گا اور استقامتی محاذ کے اسپاہی کی حیثیت سے اس راستے پر گامزن رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ