12 فروری، 2025، 9:53 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85748590
T T
0 Persons

لیبلز

کراچی میں ایران کی مشارکت سے انجام پانے والی امن 25 بین الاقوامی بحری مشقیں ختم ہوگئيں

 کراچی- ارنا – پاکستان کی میزبانی میں انجام پانے والی امن 25 بین الاقوامی بحری مشقیں جس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے جماران بحری جنگی جہاز کے ساتھ شرکت کی آج اپنے اختتام کو پہنچیں

ارنا کے مطابق  پاکستان کی میزبانی ميں نویں امن 25 بین الاقوامی بحری مشقیں جن کا سلسلہ  پاکستانی بحریہ نے 2007 سے شروع کیا ہے، گزشتہ جمعے کو شروع ہوئيں اور آج بدھ کو اپنے اختتام کو پہنچیں۔

 ان بحری مشقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے جماران  جنگی بحری جہاز کے ہمراہ بحریہ کے کمانڈرایڈمیرل شہرام ایرانی کی قیادت میں شرکت کی۔

00:00
00:00
Download

 اس سال کراچی میں پاکستانی بحریہ کی میزبانی ميں انجام پانے والی امن 25 بین الاقومی بحری مشقوں میں دنیا کے ساٹھ ملکوں نے حصہ لیا ہے۔

ان بحری مشقوں کے موقع پردو روزہ امن ڈائيلاگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

کراچی میں ایران کی مشارکت سے انجام پانے والی امن 25 بین الاقوامی بحری مشقیں ختم ہوگئيں

 کراچی میں منعقدہ امن 25 بین الاقوامی بحری مشقوں کی اختتامیہ تقریب آج مشقوں کے آخری مرحلے کے ساتھ انجام پائی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت مشقوں میں شریک ملکوں کے بحری دستوں نے حصہ لیا۔  

00:00
00:00
Download

پاکستان  کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعلا سندھ مراد علی شاہ امن 25 بین الاقوامی بحری مشقوں کی اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔  

کراچی میں ایران کی مشارکت سے انجام پانے والی امن 25 بین الاقوامی بحری مشقیں ختم ہوگئيں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .